قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤ نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ایم ریاض کی بطور صدراور ان کی پوری کابینہ کو کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدر اورکابینہ کے اراکین صحافی برادری کے حقوق و بہبود کیلئے موثر طریقے سے اپنا کردار ادا کریں گے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنی توانانیاں بروئے کار لائیں گے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دیتے رہیں گے۔