Press Release

صوبہ میں بدامنی کی لگی آگ پر قابو پانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اورمرکزی وصوبائی حکومت کوسیاست سے بالاتر ہوکر اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔ آفتاب خان شیرپاؤ

پشاور( ) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے گورنر خیبر پختونخوا کی طرف سے بلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں بدامنی کی لگی آگ پر قابو پانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اورمرکزی وصوبائی حکومت کوسیاست سے بالاتر ہوکر اپنا کردارادا کرنا […]

By |December 5th, 2024|Press Release|0 Comments

مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کاملک میں سیاسی بے چینی پر اظہار تشویش

پشاور( ) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے ملک میں سیاسی بے چینی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کسی بھی غیر آئینی اور غیرجمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وطن کور پشاور میں پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی حالت پرسیر حاصل بحث کی گئی۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنا چاہیے۔انھوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے حقوق کے حصول کیلئے سنجیدہ نہیں اورپی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے پختونوں کااستعمال کیا جس سے صوبے کے عوام کا تشخص مجروح ہوا۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔انھوں نے صوبائی حکومت سے کہا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے کردار ادا کرے۔انھوں نے ضلع کرم میں جاری خونریزی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 100سے زیادہ افراد فسادات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔انھوں نے کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاڑا چنار میں راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش اورادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت پانچ دسمبر کو ہونے والی آل پارٹی کانفرنس میں صوبے کے حقوق اور امن و امان کی خاطرشرکت کرے گی۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حالیہ اسلام آباد احتجاج کیلئے صوبے کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔انھوں نے احتجاج کے دوران دونوں طرف سے ہونے والی اموات پرافسوس کا اظہار کیا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت طاقت کے بے دریغ استعمال کی مزمت کرتی ہے۔
By |November 30th, 2024|Press Release|0 Comments

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنا ایک تاریخی موڑ اور خوش آئند سنگ میل ہے۔احمد نواز خان جدون

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنا ایک تاریخی موڑ اور خوش آئند سنگ میل ہے۔ معیشت کی بہتری کی اعشاریے یقیناً عام آدمی کی زندگی میں بہتری کی نوید ہیں۔ معیشت کی ترقی کا یہ سفر اسی صورت میں پائیدار اور تیزرفتار ہوگا جبکہ ملک میں سیاسی استحکام اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔
By |November 28th, 2024|Press Release|0 Comments

ضلع لوئرکرم میں مسافر گاڑیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ اور درجنوں ہلاکتوں کی خبریں انتہائی ہولناک ہیں۔ آفتاب شیرپاؤ

ضلع لوئرکرم کے علاقے مندوری اور ڈاڈ کمر میں مسافر گاڑیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچوں اور عورتوں سمیت 39 افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں انتہائی ہولناک ہیں۔ نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ اس علاقے میں حالات عرصہ سے کشیدہ ہیں مقامی انتظامیہ […]

By |November 21st, 2024|Press Release|0 Comments

مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ کی کرم واقعہ میں 39افراد کے جانبحق ہونے کی شدید مذمت

پشاور( ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوراس کے نتیجے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ وطن کور پشاورسے […]

By |November 21st, 2024|Press Release|0 Comments