قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ یونین کونسل شو ڈاگ ضلع چارسدہ کے رہائشی اور اسلامیہ کالج پشاو ر کے طالب علم اویس شہید کے خاندان سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں پر انھوں نے غم زدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔سکندر شیرپاؤ نے طالب علم اویس کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ اس درد ناک واقعہ پر پورا علاقہ دکھی ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اس ا لمناک گھڑی میں متاثرہ خاندان کے دکھ در د میں برابر کی شریک ہے اور غم زدہ خاندان کو انصاف دلانے تک چھین سے نہیں بیٹھے گی۔انھوں نے اس واقعہ کا فوری ایکشن لینے اور غم زدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کوگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔