عوامی مفادات کا تحفظ اورلوگوں کے مسائل کے لیے آواز اُٹھانا قومی وطن پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ کی خصوصی دلچسپی سے ترنگزئی یوٹیلٹی اسٹور کی منتقلی روک دی گئی۔ اہل علاقہ کا ملی رہبر آفتاب خان شیرپاؤکا خراج تحسین
#QWP #AftabSherpao #trangzai #UtilityStores
————————————————-
چارسدہ()سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ کے مداخلت پر ترنگزئی یوٹیلٹی سٹورز کی منتقلی رکوا دی گئی گذشتہ دن آل پارٹی کمیٹی نے سٹور منتقلی پر احتجاج کی دھمکی دی تھی تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں کئی یوٹیلٹی سٹورز کی حکومت نے منتقلی کے احکامات جاری کئے تھے جن میں ترنگزئی کے دو وولیج کونسلز کے ہزاروں آبادی کا واحد سٹور بھی شامل تھا گذشتہ دنوں آل پارٹیز کمیٹی کی رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا اور دھمکی دی تھی کہ یوٹیلٹی سٹورز کو کسی بھی قیمت پر منتقل نہیں ہونے دینگے اس سلسلے میں اے پی سی کے چئیرمین مشتاق خان ترنگزئی کے قیادت میں علاقہ کے سیاسی رہنماؤں اور اے پی سی کے تمام عہدیداروں اور ممبران جے جرگہ نے انتظامیہ اور افسران سے ملاقات کی مگر سود مند ثابت نہیں ہوئی اے پی سی کے چئیرمین اور قومی وطن پارٹی کے رہنما مشتاق خان ترنگزئی نے اس سلسلے سابق وزیر داخلہ اور قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے مداخلت سے یوٹیلٹی سٹور کی منتقلی رکوا دی گئی اے ہی سی اور اہل علاقہ نی آفتاب احمد خان کے کاوشوں کو سراہا