پشاور( ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤتحصیل تنگی کے علاقہ منان بابا میں وزیرستان میں خوارج کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے فوجی جوان ہمت خان ولد فوجی یار محمد خان کے خاندان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی اور غم زدہ خاندان کو دلاسہ دینے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں پر انھوں نے غم زدہ خاندان سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،انھوں نے کہاکہ سکیورٹی اہلکاروں کی امن کے قیام کیلئے دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم ان کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امن و امان کی جاری بدترین صورتحال کے حوالے ہم بار بار حکومت کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کراتے رہیں لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جاری دہشت گردی کے دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیاں انمٹ ہیں اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔