وطن پال لائرز فورم سوات کا اہم اجلاس
ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے درجنوں وکلاء اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل
—–
پریس ریلیز
25اپریل2025
سوات( )وطن پال لائرز فورم کا ایک اجلاس قومی وطن پارٹی کے مرکزی دفتر مینگورہ سوات میں منعقد ہوا جس میں قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین شیر بہیادر زادہ خان،ضلعی جنرل سیکرٹری رضا اللہ ایڈوکیٹ اوروطن پال لائرز فورم کے ضلعی چیئرمین سیدسلطنت خان پاچہ کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے درجنوں وکلاء نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء میں مینا خان ایڈوکیٹ،افتخار احمدناصر ایڈوکیٹ،نجم الحسن ایڈوکیٹ،احمد فراز ایڈوکیٹ،سلمان خان ایڈوکیٹ،حمزہ ایڈوکیٹ،اظہار علی ایڈوکیٹ،محمد عابد ایڈوکیٹ،ذیشان ایڈوکیٹ،سدیس ایڈوکیٹ،ایمل خان ایڈوکیٹ،ثاقب حیات خان ایڈوکیٹ اورمحمد اسماعیل ایڈوکیٹ شامل ہیں۔قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے وکلاء نے پارٹی قائد آفتاب احمد خان کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں اور صوبہ کی بہتر انداز میں نمائندگی کا حق اداکر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر وطن پال لائرز نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بارایسو سی ایشن کے انتخابات کے حوالے بھی غور و حوض کیا اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ الائنس کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں جائیں گی اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے مجوزہ مائن اینڈ منرل بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے صوبے کے مفادات کے منافی اور صوبائی خود مختاری کو چھیننے کی سازش قرار دیا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤنے ٹیلی فون کے ذریعے پارٹی کی ضلعی قیادت اور وطن لائرز فورم کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی کاؤشوں کو سراہا اور پارٹی میں نئے شامل ہونے والے وکلاء کو مبارکباد پیش کی۔