ضلع لوئرکرم کے علاقے مندوری اور ڈاڈ کمر میں مسافر گاڑیوں پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچوں اور عورتوں سمیت 39 افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں انتہائی ہولناک ہیں۔ نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ اس علاقے میں حالات عرصہ سے کشیدہ ہیں مقامی انتظامیہ سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے کہ حالات کیونکر قابو میں نہیں آرہے۔
امن و امان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے مگر صوبائی اور مرکزی حکومت احتجاج اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مگن ہیں۔ اگر یہی طرز حکومت رہا تو ملک و قوم کو پہچنے والے نقصان کی تلافی کبھی ممکن نہ ہوگی۔
#Kurram #attack
Leave A Comment