ایک اور سنگین دہشتگردی کا واقعہ، مزید درجنوں سیکورٹی فورسز کی شہادت، آئے روز دہشتگردی کے سانحات ایک نہایت دردناک صورتحال ہے۔ شدت پسندی نے پورے ملک خصوصاً خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کو اپنی نرغے میں لیا ہوا ہے۔ مگر ارباب اختیار کی ترجیحات سیاسی میدان میں جاری کشکمش کو قابو کرنے پر مرکوز ہیں۔ سخت اور فوری فیصلے نہ کئے گئے تو جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ ناقص امن و امان کی بنا پر ملکی ساکھ، سماجی و معاشی صورتحال کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔