پشاور( ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوراس کے نتیجے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ وطن کور پشاورسے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے کرم سانحہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ضم اور جنوبی اضلاع میں جاری امن وامان کی صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے اورآئے روز ناخوشگوار واقعات معمول بن چکے ہیں جسکی وجہ سے عوام شدید غیریقینی اوراحساس عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم بار بارحکمرانوں کومتنبہ کر رہے ہیں کہ امن وامان کے اس بنیادی مسئلہ کواولین ترجیح دے کرنیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عملدرآمد یقینی بناکرنتیجہ خیزاقدامات کئے جائیں لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔آفتاب شیرپاؤ نے کرم پاڑاچنار میں کئی ہفتوں سے کشیدہ حالات کو معمول پرلانے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں آمدو رفت کے راستے بھی بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کواشیائے خورد نوش اورادویات سمیت دیگرضروریات زندگی کی ترسیل میں دقت کا سامنا ہے اوران کی زندگیاں شدیدمتاثرہو چکی ہیں۔انھوں نے کرم پاڑا چنار واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے ضلع بھر میں آمدورفت کے لئے بندراستوں کو فی الفور کھولنے اور حالات معمول پر لانے کے لیے نتیجہ خیزاقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
#QWP #AftabSherpao #Kurram #Attack
Leave A Comment