انٹرا افغان مذاکرات سے بحالی امن کی راہ ہموار ہو گی آفتاب احمد خان شیرپاؤ پاکستان کا استحکام افغانستان میں امن سے مشروط ہے چیئرمین کیو ڈبلیوپی۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے امید ظاہر کی ہے کہ بین الافغان مذاکرات سے افغانستان میں امن کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وطن کور پشاور میں افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمدزی کی سربراہی میں افغان قونصل خانے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں امن کی بحالی کے لئے تمام فریقین سے رائے حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کو ہمہ جہت ہونا چاہیے آئے انہوں نے کہا کہ افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے جنگ سے دوچار ہے لہذا ملک میں امن کے لئے انتھک کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عام افغان چالیس سالوں سے اس جنگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں استحکام افغانستان میں امن کی بحالی سے منسلک ہے کیونکہ اس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دیں اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان، سینئر رہنما حاجی محمد غفران، سینئر وائس چیئرمین طارق احمد خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد آفریدی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔