حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹوں کا اجلاس ایک خوش آئند اقدام ہے۔ امن و امان کی مخدوش صورتحال، سیاسی و معاشی مسائل کی دلدل میں ڈوبا ملک مزید سیاسی تناؤ کی متحمل نہیں ہوسکتا۔ مذاکرات ہی اگے بڑھنے اور مسائل کے مستقل حل کی ضمانت ہیں۔ امید ہے بات چیت کا یہ عمل آگے بڑھے گا اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔