پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنا ایک تاریخی موڑ اور خوش آئند سنگ میل ہے۔ معیشت کی بہتری کی اعشاریے یقیناً عام آدمی کی زندگی میں بہتری کی نوید ہیں۔ معیشت کی ترقی کا یہ سفر اسی صورت میں پائیدار اور تیزرفتار ہوگا جبکہ ملک میں سیاسی استحکام اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔